Sunday, September 5, 2021

مولانا سید محمد محفوظ الحق شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی



بورے والا نیوز آن لائن:  جماعت اہلسنت
 کے مرکزی راہنماء بزرگ عالم دین ریٹائرڈ مہتمم جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی سید محمد محفوظ الحق شاہ جو کہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے انکی نماز جنازہ گورنمنٹ کالج کی باہر والی گراونڈ میں ادا کی گئی انکی نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر مولانا حامد سعید کاظمی نے پڑھائی نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ،چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری قربان علی چوہان،چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چیئرمین میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد عاشق آرائیں،علامہ خادم رضوی(مرحوم) کے استاد بزرگ عالم دین مولانا عبدالستار سعیدی،علامہ قاری سراج دین ،علامہ حسن رضا ، مولانا عبدالوہاج، صوفی نثار ڈوگر ،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر قاری محمد طیب حنفی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،صدر مرکزی انجمن تاجران چاچا محمد اسلم،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،صدر پی ایم اے ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،  صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے، صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،مذہبی سکالرز، علماء کرام،وکلاء،ڈاکٹرز،تاجر برادری اور ملک بھر سے آئے ہوئے انکے عقیدت مندوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی انکی قل خوانی کا ختم مورخہ 6 ستمبر بروز سوموار صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک پڑھا جائے گا

Wednesday, March 7, 2012

Burewala News Online :: City News Blog by Nadeem Mushtaq Ramay

you will be redirected to Burewala News Online in
seconds

 
 
        Burewala News Online
                   Editor: Nadeem Mushtaq Ramay
 Burewala 




Burewala News Online

also available in




     Menu  ::